امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہےنیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی امریکااور بھارت کی سازش کا نتیجہ ہے۔میڈیا کے خلاف بننے والے ہرقانون کومسترد کرتے ہیں۔17اکتوبر کو اسلام آباد میں بے روزگار نوجوانوں کا اجتماع ہوگا۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے سراج الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے پر افسوس ہوا۔ٹیم حکومت سے زیادہ قوم کی مہمان تھی، نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی ہوئی لیکن ہم نے ان کا ساتھ دیا۔امریکااور بھارت کے کہنے پر ایسا کیا گیا۔
امیرجماعت اسلامی نےمیڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی بل لانےکی ضرورت ہے کیونکہ سب سے زیادہ جھوٹ حکومتی وزراء بولتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے تین سالوں میں ایک قانون بھی عوامی مفاد میں نہیں بنایا، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے،ادویات،آٹا اور شوگر مافیا خود حکومت کا حصہ ہیں۔