پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں اربوں روپے کا پانی چوری ہوتا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سرجانی سے ڈیفنس تک لوگ پانی خرید کر پی رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے، ڈالر کہاں سے کہاں چلا گیا ہے، حکومت ان حالات میں اپنی نا اہلی ظاہر کر رہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 13 سال سے سندھ میں نسلی بنیاد پر حکومت چلائی جا رہی ہے، 10 اکتوبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کریں گے۔
سربراہ پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کے دنوں کے لیے کام نہیں کر رہے، روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کراچی کا کچرا نہیں اٹھ رہا، گیس اور بجلی بھی بند ہے، کراچی جیسے شہر کا یہ حال ہے، کسی گاؤں دیہات کی بات نہیں کر رہے۔