آج انٹرٹینمنٹ پیش کررہا ہے ایک منفرد شو "لائف اسٹائل ود کومل" جس میں باوقار طریقے سے اپنا نام روشن کرنے والے معروف فٹنس ٹرینرز ، ڈیزائنرز ، ڈاکٹرز ، سائیکالوجسٹس ، سرجنز ، انفلوئنسرز اور کامیاب افراد کے ساتھ بہت پر امید اور ہلکے موڈ میں مختلف سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ ایک بالکل نیا اور منفرد شو ہوگا، جو خصوصاً "آج انٹرٹینمنٹ" پر آج شام 7 بجے سے اپنا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔ جس کی میزبانی معروف گلوکارہ، اداکارہ اور میزبان کومل رضوی شو کی میزبانی کریں گی۔
"لائف اسٹائل ود کومل" ایک انوکھا میگزین اور لائف سٹائل شو ہے۔ جس میں ملٹی ٹیلنٹڈ شخصیات اپنی حقیقی زندگی کی کہانیوں، تجربات اور تبدیلی کے سفر پر تبادلہ خیال کریں گی، تاکہ ناظرین کو ان کے خوف سے نمٹنے، خود اعتمادی بڑھانے، اچھا دکھنے اور اچھا محسوس کرنے، مطمئن رہنے اور اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے طریقوں پر روشنی ڈالی جاسکے۔
ہر ہفتے، شو کی ایک نئی طاقت سے بھرپور قسط جسمانی اور ذہنی صحت ، فٹنس کے مسائل ، اضطراب ، جلد کی دیکھ بھال ، وزن کم کرنے کی جدوجہد ، سماجی دباؤ ، خواتین کو بااختیار بنانے جئٓیسے موضوعات پر روشنی ڈالے گی۔
اپنی نوعیت کا انوکھا شو، "لائف اسٹائل ود کومل" ہر ہفتہ شام 7 بجے صرف آج انٹرٹینمنٹ پر آن ایئر ہوگا۔