صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بحران میں افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں۔
صدر عارف علوی نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پناہ گزینوں کے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی ملاقات کی.
صدر نے ہائی کمشنر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں فروغ امن اور تعمیر نو میں مرکزی کردار اد اکیا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے گزشتہ چار دہائیوں سے 35لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔
ہائی کمشنر نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے اور افغانستان میں انسانی امداد بھیجنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔