کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہوگیا، خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کردیا
— PPP (@MediaCellPPP) September 16, 2021
پیٹرول پانچ روپے مزید مہنگا ہوگیا، خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوال@BBhuttoZardari
بلاول بھٹو نے کہاکہ پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا ،ڈالراور پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں گےتو ہر شے دسترس سے دور ہوتی چلی جائے گی۔
پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) September 16, 2021
ڈالر اور پیٹرول جب تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں گے تو ہر شے عوام کی دسترس سے دور ہوتی چلی جائے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا، آج پوری قوم رو رہی ہےاور عمران خان چین کی بانسری بجا رہے ہیں، بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے ؟ ۔
عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا، آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجارہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) September 16, 2021
بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم سے سوال
بلاول بھٹو نے کہا کہ سستا پیٹرول دینے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑا دے گی۔
سستا پیٹرول فراہم کرنے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کررہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) September 16, 2021
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع ہونے والے اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑادے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری