شنگھائی تعاون تنظیم نے کہا ہے کہ افغانستان میں پرامن مذاکرات کے ذریعے حکومت کی قانونی حیثیت کی بحالی انتہائی اہم ہے۔
ایک انٹرویومیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ولادی میرنوروف نے کہا کہ رکن ممالک سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں تمام عوامی،سیاسی،نسلی اور مذہبی گروپوں کو شامل کرکے جامع اور پرامن مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں حکومتی اداروں کی قانونی حیثیت کو ذمہ دارانہ طریقے سے بحال کرنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نےافغانستان کی تمام سیاسی قوتوں پرزوردیا کہ وہ حالات کو معمول پرلانے،امن بحال کرنے،معاشی،ترقی انسداد دہشتگردی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے ضروری اقدامات کریں۔