خیبر:پاک افغان طور خم سرحد پر پیدل آمدورفت بحال ہوگئی،سرحد پر دوطرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ بلا تعطل جاری ہے۔
افغان بارڈر پولیس نے طورخم کے راستے پیدل آمدورفت کو آج بحال کردیا، پیدل راستہ بحال ہونے سے افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ افغان شہریوں کو بھی وطن واپس جانے کی اجازت مل گئی۔
طورخم سرحدی گزرگاہ کورونا ایس او پیز کے مطابق بحال ہے، این سی اوسی کے 16 جون فیصلے کے مطابق افغانستان سے پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔
طورخم سرحد کو گزشتہ روز افغانستان کی جانب سے پیدل آمدورفت کیلئے بند کیاگیا تھا،سرحد پر دوطرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ بلا تعطل جاری ہے۔