پاکستان کی نوجوان خاتون وکیل رہنماء ندا عثمان چوہدری کو آسڑیا کے بین الاقوامی ادارے نے اکیڈیمیا کی کیٹیگری میں ’جسٹیشیا ایوارڈ‘ سے نوازا دیا۔
یہ ایوارڈ خواتین کو قانون کے شعبے میں زبردست پرفارمنس پر دیا جاتا ہے.
ندا عثمان 2016 میں شروع ہونے والے ایک ادارے 'ویمن اِن لاء' میں پاکستان میں قانون کے شعبہ میں خواتین وکلاء کےلئے نئے مواقع، نمائندگی اور ترقی کےلئے کام کرتی ہیں.
ندا عثمان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا جسٹیشیا ایوارڈ گھر آرہا ہے. بہت پُرجوش ہوں. ایسا ویمن اِن لاء کے ساتھیوں کے بغیرممکن نہیں ہوتا.اس کامیابی کو ہمیں بطور اجتماعی کوشش کے منانا چاہیئے.
The #JustitiaAward Vienna 2021 Laureate for Academia (International) comes home!!! Yaay! so excited. This would not have been possible without my colleagues at @WomenInLawPk. This should be celebrated as our combined success for putting our collective efforts on world stage. pic.twitter.com/8txXQ5fWMf
— Nida Usman Ch (@NidaUsmanCh) September 11, 2021