گیارہ ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر المناک حملوں کے پورے 20 برس گزر جانے پر امریکی خلائی ایجنسی "ناسا" نے ایک نادر تصویر جاری کی ہے۔
تصویر میں حملے کے نتیجے میں اٹھنے والے دھوئیں کی بھاری مقدار کو خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ایجنسی کی جانب سے نیویارک شہر میں ان حملوں کی جاری کی گئی تصویر خلا میں موجود ایجنسی کے ایک خلانورد نے لی تھی۔
ناسا کی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلانورد فرینک کول بیرٹسن سال 2001 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں تھے اور انہوں نے خلا سے ان حملوں کا مشاہدہ کیا۔
امریکا نے ہفتے کے روز مذکورہ خوفناک واقعے کی 20 ویں برسی منائی۔ حملوں میں تقریباً 3 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔