لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی جانب سے' کٹھ پتلی چیف سلیکٹر' کہے جانے پر ردعمل دے دیا۔
کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر میرے پرانے ساتھی ہیں، ان سے کافی گہری دوستی ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، ان کی اس بات پر میں کوئی جواب نہیں دوں گا۔
چیف سلیکٹر کا مزید کا کہنا تھا کہ کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کی اپنی رائے ہوتی ہے، ضروری نہیں کہ وہ ہر مرتبہ درست ہوں۔
محمد وسیم نے کہا متوقع چیئرمین پی سی بی کی جانب سے کسی دباؤکا شکار ہوں،چیف سلیکٹر کی جاب ہمیشہ دباو کا شکار رہتی ہے، چاہے کوئی بھی چیئرمین ہوتاہم رمیز راجہ کی نامزدگی کے بعد میں نے کوئی دباو محسوس نہیں کیا۔