Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2021 07:39pm

چھ فلسطینی اسرائیل کی جیل توڑ کر بھاگنے میں کامیاب

اسرائیل کی ہائی سیکیورٹی جیل سے چھ فلسطینی قیدی رات کے پہر بھاگ نکلے. اسرائیلی فورسز جیل توڑ کر بھاگنے والوں پکڑنے کےلئے تلاش جاری رکھے ہوئے ہے.

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیل توڑ کر بھاگنے والوں میں پانچ فلسطینیوں کا تعلق اسلامی جہاد تحریک سے ہے. ان کا تعلق مغربی کنارے کے شمال میں موجود جینن شہر کے قریبی قصبے سے ہے.

بھاگنے والوں میں یادآباد کے 26 سالہ منادل نفایت، اربا کے محمود اور محمد الاریدا، کفردن کے 35 سالہ الہام کہامجی اور دیئر الباشہ کے 49 سالہ یعقوب قدیری شامل ہیں.

چھٹے قیدی کا نام ذکریہ ذبیدی جو جینن میں فتح کے شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ کے سابق کمانڈر ہیں.

بتایا جارہا ہے کہ عمر قید سزا کاٹنے والے تمام قیدی شمالی اسرائیل میں واقع گِلباؤ قید خانے سے زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے فرار ہوئے جو انہوں نے گزشتہ کچھ مہینوں میں کھودی تھی.

کہا جارہا ہے قیدیوں نے جیل سے باہر سمگل فون سے رابطہ کیا اور رات ڈیڑھ بجے کے قریب ایک کار میں فرار ہوئے.

Read Comments