طالبان نے کابل اور افغانستان کے دیگر صوبوں میں اجازت کے بغیر کیےجانے والے مظاہروں پر پابندی عائد کردی.
اسکائی نیوز کے مطابق نئی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والےبیان کے مطابق وزارتِ انصاف و داخلہ کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی سڑکوں پر احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی.
بیان میں مزید کہا گیا کہ پابندی پر عمل نہ کرنے والے نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے.
واضح رہے گزشتہ روز کابل میں افغان شہریوں نے پاکستان اور طالبان مخالف احتجاج کیا تھا. جس میں پاکستان اور طالبان مخالف نعرے بازی کی گئی تھی.
طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد سے خواتین بھی سراپا احتجاج ہیں اپنے حقوق کے تحفظ کا مطالبا کررہی ہیں.