Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2021 02:49pm

گجرات میں وین برساتی نالے میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق

گجرات میں مسافر وین برساتی نالے میں گرگئی،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 کو بچالیا گیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق،گجرات میں جگو ہیڈ کے قریب مسافر وین برساتی نالے میں گرنے سے 9 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں افرادکی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ وین میں موجود 4 افراد کو ریسکیو کرکے بچالیاگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونےوالوں میں 60 سالہ روبینہ کوثر، 25 سالہ شہربانو، 22 سالہ زینب، 50 سالہ محمدتنویر اور 8 ماہ کی بچی عائشہ شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وین میں 9 افراد سوار تھے اور گاڑی کوحادثہ بارش کے باعث ٹائر پھسلنے وجہ سے پیش آیا،حادثے کا شکار افراد جنازے میں شرکت کیلئے بھمبھر آزاد کشمیر جارہے تھے،جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق واہ کینٹ سے تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے برساتی نالے میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

Read Comments