سعودی عرب میں آٹزم کے شکار ایک بچے نے اپنی خوب صورت آواز اور روشن چہرے سے اسمرض کو شکست دیدی۔ آٹزم ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض اپنے آپ میں گم رہتا ہے۔
اس سعودی بچے کا نام صالح ہے اور اس کا ایک وڈیو کلپ نیوز چینل الاخباریہ پر نشر کیا گیا ہے۔ وڈیو میں صالح مملکت کی ایک مسجد میں مائیکروفون پر پوری اذان دے رہا ہے۔ اس دوران مسجد میں موجود تمام افراد صالح کی خوب صورت آواز اور مکمل طور پر درست طریقے سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں آٹزم کا شکار بچوں پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ ہیلتھ سیکورٹی کونسل کے مطابق صحت سے متعلق بیمے کی دستاویز میں آٹزم کے علاج کی مد میں بچوں کے لیے 50 ہزار ریال تک کے اخراجات رکھے گئے ہیں۔
کونسل کا کہنا ہے کہ دستاویز کی میعاد کے اندر 50 ہزار ریال تک کے اخراجات کی ادائیگی کی ضمانت دی گئی ہے۔