جرمن کمپنی "نائٹرو کی" نے دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون "نائٹرو فون1" متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جو سیکیورٹی، پرائیویسی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ہارڈویئر کا زبردست امتزاج ہے۔
"گوگل پکسل 4 اے" سے لیے گئے اس کے ہارڈ وئیر میں میں "گرافین او ایس" آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے جس نے اسے دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون بنادیا ہے۔
گرافین او ایس ایسا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ہے جو پروفیشنلز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی مدد سے فون کو گوگل کے بغیر بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
نائٹرو کی کا مقصد لوگوں کے ذاٹی ڈیٹا کو تحفظ فراہم کرنا ہے، مضبوط انکرپشن اور ٹائٹن ایم سیکیورٹی چپ سے لیس ڈیوائس ڈیٹا کو ہیکرز کے حملے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اس میں ویریفائیڈ بوٹ سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم کو موڈیفائی نہ کیا جاسکے، اس میں ایک آٹومیٹک کل سوئچ اور پن لے آؤٹ اسکریمبلنگ جیسے فیچرز موجود ہیں۔
فون میں کلاؤڈ یا گوگل پے سروسز بائی ڈیفالٹ موجود نہیں اور ضرورت پڑنے پر صارف کو اوریجنل گوگل پلے سروسز کو انسٹال کرنا ہوگا۔
فون میں ایپس آئی ایم ای آئی اور سیریل نمبر، سم کارڈ سیریل نمبر، سبسکرائبر آئی ڈی تک رسائی حاصل نہیں کرسکتیں، جبکہ ایکٹیو کیمرے، مائیکرو فون اور لوکیشن کے لیے بائی ڈیفالٹ انڈیکٹر موجود ہیں۔
اس فون میں 5.81 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے موجود ہے جبکہ اسنیپ ڈریگن 730 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔
فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ بیک پر 12.2 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔
اس فون کو عام مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا بلکہ کمپنی کی ویب سائٹ پر اسے خریدا جاسکتا ہے۔
اس کی قیمت 630 یورو تک رکھے جانے کا امکان ہے۔