Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2021 10:00am

مظاہرین نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر پتھراؤ کردیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر انتخابی مہم کے دوران مظاہرین نے پتھر پھینکے، لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے بعد اپنی بس میں روانہ ہو رہے تھے کہ ان پر مظاہرین کی جانب سے پتھر پھینکے گئے، جس میں جسٹن ٹروڈو محفوظ رہے۔

مقامی صحافی کے مطابق اس موقع پر میڈیا بس میں سفر کرنے والے 2 افراد پر بھی پتھراؤ کیا گیا لیکن وہ بھی محفوظ رہے۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں عددی برتری حاصل کرنے کیلئے ملک میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن ان کی انتخابی مہم کووڈ 19 ویکسین لازمی قرار دینے اور دیگر پابندیوں کے خلاف ہونے والی مظاہروں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتہ قبل مشتعل مظاہرین کی جانب سے کینیڈین وزیر اعظم کی ایک انتخابی ریلی زبردستی منسوخ کروانے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔

Read Comments