سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید کہتے ہیں پاکستان میں اس وقت کوئی کوالیفائیڈ کوچ نہیں۔ غیرملکی کوچز کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہا تھا کہ مصباح کی تقرری غلط ہوئی۔ وقار یونس اب کمنٹری کے بجائے کوچنگ سیکھیں۔
عاقب جاوید نے اعظم خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی بھی مخالفت کردی۔
پہلے میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نئے کوچز کی تلاش کیلئے جلد کارروائی کا آغاز کرے گا اور کوچز کی تلاش کیلئے اشتہار دیا جائے گا۔
مصباح الحق اور وقار یونس کے کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہونے کے بعد عارضی طور پر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کی تلاش کیلئے پی سی بی جلد عمل کا آغاز کرے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کوچز کی تلاش کیلئے اشتہار دیا جائے گا اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کوچزکی تقرری کا عمل پورا کرنے کا وقت ہے۔
پی سی بی نے غیر ملکی ہیڈ کوچ کی تقرری کا منصوبہ بنایا ہوا ہے اور اس کیلئے انگلینڈ کے پیٹرمورز کا نام گردش کر رہا ہے جبکہ قوی امکان یہی ہے کہ پیٹر مورزہی پاکستان ٹیم کے نئے کوچ ہو سکتے ہیں۔