Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2021 12:09am

وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات، مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی.

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

دریں اثنا صنعت و پیداوار کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو صنعتی مراکز کے قیام، برآمدی اہداف کے حصول، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کےلئے اقدامات اور حکومت کی آٹو پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بڑے پیمانے کی صنعتوں کا پیداواری ہدف رواں مالی سال مکمل کر لیا جائے گا جو اقتصادی صورتحال کےلئے خوش آئند ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments