ویتنام میں ایک شخص کو کووڈ 19 کے ضوابط پامال کرنے اور وائرس پھیلانے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی.
بی بی سی کے مطابق مقامی عدالت نے مجرم لی وان ٹری کو آٹھ لوگوں میں بیماری کی منتقلی کا مرتکب پایا جن میں سے ایک کی موت واقع ہوچکی ہے ہے.
کچھ عرصہ پہلے تک ویتنام نے سخت پابندیوں کا اطلاق کر کے کامیابی سے کووڈ پر قابو پالیا تھا.
لیکن جون کے بعد سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع جس میں زیادہ تعداد ڈیلٹا قسم کی تھی.
ویتنام میں ابھی تک 5 لاکھ 30 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 13 ہزار 300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جن میں سے زیادہ پچھلے کچھ مہینوں میں ہوئی ہیں.
زیادہ تر کیسز ہو چِن مِن شہر سے سامنے آئے ہیں.
مجرم ٹری کو ایک روزہ ٹرائل کے بعد سزا سنائی گئی اور 880 ڈالرز کے برابر مقامی کرنسی میں جرمانہ عائد کیا گیا.