Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2021 09:42am

پاکستان دشمنی میں اندھا بھارتی میڈیا تمام حدیں پار کر گیا

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت مکمل طور پر بوکھلا گیا ہے، سیاسی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی برسوں کی محنت اور سرمایہ کاری ڈوب گئی ہے۔

ایک طرف جہاں بھارتی حکمرانوں کو بوکھلاہٹ میں سمجھ نہیں آرہا کہ آگے کیا کرنا ہے، وہیں بھارتی میڈیا بھی بھارت تی جگ ہنسائی پر جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کررہا ہے۔

پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا نے ویڈیو گیم کے مناظر کو پنجشیر میں پاکستانی طیارے بنا کر پیش کیا اور دفاعی امور کے ماہرین سے تبصرے بھی کرواتے رہے۔

بھارت کے ریپبلک ٹی وی پر چلنے والے مناظر "اے آر ایم اے تھری" (ARMA 3) نامی ویڈیو گیم سے لیے گئے تھے، جس میں جیٹ طیارے کو فائرنگ سے بچانا ہوتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں ایف 15 سی طیارے کو پاکستانی طیارہ بنا کر پیش کیا گیا لیکن یہ طیارے پاکستان کے پاس ہیں ہی نہیں۔

فیک نیوز میں بھارت کا ہاتھ بٹانے والے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔

جبکہ دوسری طرف طالبان کے پنجشیر پر کنٹرول کے بعد مزاحمتی فوج کے سربراہ احمد مسعود روپوش ہیں، افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح کے راہ فرار اختیار کرنے کے بعد پڑوسی ملک تاجکستان جانے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امارت اسلامی افغانستان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صوبہ پنجشیر کے صدر مقام بازارک شہر اور وہاں واقع گورنرہاؤس پر قبضے کی اطلاع دی، اماراتِ اسلامی کی اطلاع کے مطابق مجاہدین اللہ کی نصرت سے اس وقت صوبہ پنجشیر کے مرکزی مقام بازارک میں گورنر کے دفترمیں موجود ہیں۔ طالبان نے قبل ازیں احمد شاہ مسعود کے محل پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔

Read Comments