اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان ، مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پرخود کش حملے کی مذمت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
Condemn the TTP suicide attack on FC checkpost, Mastung road, Quetta. My condolences go to the families of the martyrs & prayers for the recovery of the injured. Salute our security forces & their sacrifices to keep us safe by thwarting foreign-backed terrorists' designs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2021
وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور سیکیورٹی فورسز اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے کر بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے منصوبوں کو ناکام بناتے ہیں۔
شہباز شریف کی کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی مذمت
مسلم لیگ (ن)کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کوئٹہ میں آج ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔
جاری کئے گئے ایک بیان میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کا خراب ہونا فکر مندی اور پریشانی کا باعث ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی مذمت, متاثرین سے اظہار ہمدردی
— PML(N) (@pmln_org) September 5, 2021
امن وامان کی صورت حال کا خراب ہونا فکرمندی اور پریشانی کا باعث ہے
اللہ تعالیٰ شہداء کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ واقعے کے شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر دیں (آمین)۔
بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کیلئے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ میں دہشتگرد دہماکے کی شدید مذمت
— PPP (@MediaCellPPP) September 5, 2021
پی پی پی چیئرمین نے مستونگ روڈ پر دہشتگردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے
بلاول بھٹو زرداری کا ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار @BBhuttoZardari
بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشتگردی کخلا ف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان اب نیشنل ایکشن پلان کو سردخانے میں رکھنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدوں کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔
وزیرداخلہ بلوچستان کی کوئٹہ میں فورسز پر حملے کی مذمت
وزیرداخلہ بلوچستان ضیا ء لانگو نے کوئٹہ میں فورسز پر حملے کی مذمت کرتےہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فورسز نے لازوال قربانیاں دیں،یہ جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی۔
ضیاءلانگو نے مزید کہا کہ پوری قوم شہداء کے خون کی قرض دار ہے،شہداء کی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔