اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی نے زندگی بھر آزادی کی تحریک کی شمع روشن رکھی،بھارت علی گیلانی کے پیغام کی اخلاقی قوت سے خوفزدہ ہے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی میں بھارت کی شدت پسند حکومت کیخلاف آزادی کی تحریک کی شمع روشن رکھی،ان کے انتقال کے بعد بھی بھارت سرکار ان کے پیغام کی اخلاقی قوت سے خوفزدہ ہے۔
سید علی گیلانی نے اپنی زندگی میں بھارت کی شدت پسند حکومت کے خلاف آزادی کی تحریک کی شمع روشن رکھی. ان کے انتقال کے بعد بھی بھارت سرکار ان کے پیغام کی اخلاقی قوت سے خوفزدہ ہے. ان کے خاندان کو ان کی تدفین نہیں کرنے دیا اور ان کے خاندان والوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا.
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 5, 2021
اسد عمر نے مزید کہا کہ سیدعلی گیلانی کے خاندان کو ان کی تدفین نہیں کرنے دی اوران کے خاندان والوں کیخلاف مقدمہ درج کردیا۔