چین نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت ابھی قائم ہونی ہے اور ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ وینگ وین بِن نےبیجنگ میں اپنی معمول کی بریفنگ کےدوران کہا افغانستان میں چینی سفارتخانہ چین افغان روابط کا ایک اہم ذریعہ ہے اور وہ معمول کے مطابق کام کررہاہے۔
انہوں نے کہا چین توقع رکھتا ہے کہ تمام افغان دھڑے اپنے عوام کی امنگوں اور عالمی برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے،ایک جامع سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں گے اور دانشمندانہ داخلی اور خارجہ پالیسیاں تشکیل دیں گے۔