اسلام آباد:سپریم کورٹ کے باہر ایک شخص نے خود سوزی کی کوشش کی تاہم پولیس کی کارروائی نے شخص کو بچالیا۔
سپریم کورٹ کے باہر وحید مستوئی نامی شخص نے خود سوزی کی کوشش کی، وحید مستوئی پیٹرول چھڑک کرخود کو آگ لگانے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وحید مستوئی کو آگ لگانے سے بچالیا۔
وحید نے نوکری سے نکالنے پر خودسوزی کی کوشش کی،پولیس نے خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے سیکریٹریٹ تھانے منتقل کردیا جہاں ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر وحید نامی شخص کے ہمراہ اس کی 2 بیٹیاں بھی تھیں۔