اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 57 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 3,787 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26,035 ہوگئی جبکہ 1,171,578 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,787 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 159 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 97 ہزار 694 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 63 ہزار677، اسلام آباد میں ایک لاکھ 00 ہزار 242، بلوچستان میں 32 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 9993 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 484 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 57افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 035 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں22 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 20، خیبر پختو نخوا میں26، اسلام آباد میں 2اورگلگت بلتستان میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔
کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,979 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں6932، خیبرپختونخوا میں 5041، اسلام آباد میں868، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 174 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 702ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 90 ہزار 076 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,606 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 6,595 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 55 ہزار 467 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 59 ہزار 745 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3787 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 931 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔