مظفر آباد: آزاد کشمیر حکومت نے سینئرکشمیری حریت رہنما ءسید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں آج سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے حریت رہنماء کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات کا سن کر دل رنجیدہ اور آنکھیں اشکبار ہیں، وفات سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
سید علی گیلانی کی وفات کا سن کر دل رنجیدہ اور آنکھیں اشکبار ہیں سید علی گیلانی کی وفات سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا اب صدیوں میں پورا نہیں ہو سکے گا سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں.
— Barrister Sultan Mahmood Chaudhry (@BSM_Chaudhry) September 1, 2021
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
سید علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے، وہ تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی، سید گیلانی نے بھارتی ظلم و جبر کا دلیری کیساتھ مقابلہ کیا وہ ایک عزم و حوصلہ کے کوہ گراں تھے،
— Sardar Abdul Qayyum Niazi (@AqayyumniaziPTI) September 1, 2021
1/3
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہوگیا، سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں تھے، حریت رہنما نے بھارتی ظلم و جبر کا دلیری سے مقابلہ کیا۔
جبر، جیل اور تشدد کا کوئی مرحلہ ان کے عزم آزادی کو کبھی کمزور نہ کر پایا،انکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،
— Sardar Abdul Qayyum Niazi (@AqayyumniaziPTI) September 1, 2021
کشمیری قوم سید علی گیلانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کی منزل حاصل کریں گے،وہ تحریک آزادی کے سرخیل اور مزاحمت کااستعارہ تھے۔ان کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے۔
2/3
سردار عبد القیوم نیازی کا مزیدکہنا تھا کہ سید علی گیلانی عزم و حوصلہ کے کوہ گراں تھے، جبر، جیل اور تشدد کا کوئی مرحلہ ان کے عزم آزادی کو کبھی کمزور نہ کر پایا۔
انہوں نے کشمیرکی آزادی کے لیے طویل جدوجہد کی۔
— Sardar Abdul Qayyum Niazi (@AqayyumniaziPTI) September 1, 2021
انہوں نے قید وبند کی صوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی بھی بھارت کے غاضبانہ قبضے کے سامنے سر نہیں جھکایا۔
وہ کشمیریوں کے ایسے ہیرو ہیں جن پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔
3/3