Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2021 10:45am

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ،مزید 89 اموات، 4,103 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 89 افراد جان سے گئے جبکہ 4,103 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 25,978 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,167,791 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 4,103 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 931 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 96 ہزار 326 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 63 ہزار010، اسلام آباد میں 99 ہزار 910، بلوچستان میں 32 ہزار 282، گلگت بلتستان میں 9952 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 380 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 89 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں44 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 14، خیبر پختو نخوا میں 27 اور آزاد کشمیر میں 4 مریضوں کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,959 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں6910، خیبرپختونخوا میں 5015، اسلام آباد میں866، بلوچستان میں 339اور گلگت بلتستان میں 173اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 702ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 92 ہزار 941 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,717 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.65 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,974 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 ہزار 651 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4103 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 871 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments