مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماء سیّد علی گیلانی کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا.انہوں نے اپنی تمام زندگی کشمیر کی آزادی اور ان کے حقوق کے لیے صرف کی۔ انہوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے نظر بندی اور تشدد کا بھی سامنا کیا، اور ہمیشہ پر عزم رہے۔
وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ بطورِ پاکستان ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے الفاظ ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے سیّد علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سرکاری سوگ اور قومی جھنڈا سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا.
We in Pakistan salute his courageous struggle & remember his words: "Hum Pakistani hain aur Pakistan Humara hai". The Pakistan flag will fly at half mast and we will observe a day of official mourning.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 1, 2021