امریکا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو طالبان کو افغانستان کی بطور نئی حکومت کے تسلیم کرنے کےلئے کوئی جلدی نہیں.
وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے یومیہ پریس بریفنگ میں امریکا کے افغانستان سے انخلاء اور حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
ساکی نے کہا ہے کہ حامد کرزئی ائیر پورٹ کا کُھلا رہنا ہر ایک کے مفاد میں ہے۔ اس معاملے میں ہم اپنے اہم اتحادیوں یعنی ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ زیادہ اہم موضوع ائیر پورٹ کے سِول حصے کا دوبارہ سے فعال ہوناہے۔ اس طرح نہ صرف انسانوں کا انخلاء آسان ہو گا بلکہ عالمی خوراک پروگرام جیسے پروگراموں کے ذریعے انسانی امدادی کی بھی علاقے میں رسائی ممکن ہو سکے گی"۔
ساکی نے امریکا کے افغانستان سے انخلاء کا دفاع کرتے ہوئے کہا ملک سے نکلنے کے خواہشمندوں کے معاملے میں طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رہے گا۔
امریکا کے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے دوام کے لئے طالبان کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ر چیز کی طرح یہ بھی شرائط پر منحصر ہے لیکن فی الوقت ہمیں، اس حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔