وزیراعظم عمران خان نے اس اعتماد کااظہارکیاہے کہ ایف بی آر 5 ہزار 829 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کاہدف آسانی کے ساتھ حاصل کرلے گا۔
بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران 850ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جو اس کے اپنے مقررہ ہدف سے 29 فیصد زائدہیں۔
انہوں نے کہا یہ وصولیاں گزشتہ برس کے انہی دوماہ کے مقابلے میں 61 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
محاصل جمع کرنے کے حوالے سے خوشخبری ہےکہ ایف بی آر نےجولائی و اگست 2021 میں 850 ارب روپےاکٹھےکئےجو اسکے ہدف سے 23% زیادہ اور گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے محاصل میں 51% نمو کی علامت ہیں۔موجودہ شرح سے 5ُ,829 ارب کی وصولیوں کا سالانہ ہدف باآسانی حاصل ہوجائیگا،انشاءاللہ۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 1, 2021