Aaj Logo

شائع 01 ستمبر 2021 01:19pm

گزشتہ روز 15 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن، ملک میں نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد:ملک میں ایک دن کے دوران کورونا ویکسی نیشن کا ریکارڈ قائم ہوگیا، گزشتہ روز ملک میں 15 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئیں۔

ملک میں کورونا ویکسی نیشن بھرپور انداز میں جاری ہے ، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز یومیہ ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ، 24 گھنٹے میں ملک میں 15 لاکھ 90ہزار309کوروناویکسین ڈوزلگائی گئیں ۔

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز ویکسین کی پہلی اوردوسری دونوں خوراکیں پہلی بارسب سے زیادہ لگائی گئیں، پہلی خوراک 10 لاکھ 70 ہزار لوگوں کو لگائی گئی، دوسری خوراک 5 لاکھ 19 ہزار لوگوں کو لگائی گئی۔

اپنی ایک اورٹویٹ میں وفاقی وزیراسد عمرنے کہا کہ این سی او سی نے 31 اگست تک ملک کے 24 شہروں میں 18 سال سے اوپر کی چالیس فیصد آبادی کی جزوی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا تھا، 20 شہروں میں ویکسی نیشن کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے تاہم حیدرآباد،مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ میں ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ ملک کی 35 فیصداہل آبادی کو کورونا ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز لگ چکی ہے، اسلام آباد 69، آزاد کشمیر 51، گلگت بلتستان 39، پنجاب میں 37 فیصد ، خیبرپختونخوا 35، سندھ 32 اور بلوچستان میں 12فیصد اہل آبادی کو ویکسین لگ گئی ہے۔

Read Comments