Aaj Logo

شائع 01 ستمبر 2021 12:43am

' سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری سینیارٹی کی بنیاد پرہوگی'پارلیمانی کمیٹی

ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق رائے سے آئینی ترمیم منظور کرلیں ۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری سینیارٹی کی بنیاد پرہوگی ۔ ہائیکورٹ میں ججزکی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 65 کی جائے ۔ سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججزکا تقررججز پارلیمانی کمیٹی کی تصدیق سے ہو گا ۔

ججزتقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔ کمیٹی نے اتفاق رائے سے آئینی ترمیم منظور کر لیں ۔

پارلیمانی کمیٹی نے آئینی ترمیم منظور کی ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری سینیارٹی کی بنیاد پر ہو گی ۔

سینیارٹی کا تعین ان کی ہائی کورٹ میں میں بطور جج تقرری کے تاریخ سے ہو گا۔ اگر ججز کا ایک ہی دن تقرر ہو تو فیصلہ عمر کی بنیاد پر ہو گا۔

ہائی کورٹ میں ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 65 کی جائے ۔ سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک / قائم مقام ججز کا تقرر ججز پارلیمانی کمیٹی کی تصدیق سے ہو گا۔ سپریم کورٹ انسانی حقوق کے حوالے سے از خود نوٹس مقدمات کی سماعت تین ججز کریں گے ۔ حکم کے خلاف اپیل تیس دن کے اندر دائر کی جائے۔

سپریم کورٹ کے پانچ ججز اپیل کا فیصلہ ساٹھ دن کے اندر کریں گے۔ اپیل کا فیصلہ آنے تک فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔ ججز کے رویے کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل 90 روز میں فیصلہ کرے گی۔

کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل کے معاملے پر بھی غور کیا۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزیر قانون کو مدعو کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

اجلاس میں سینیٹر اعظم نزیر تاررڑ ، سرفراز بگٹی ، علی محمد خان ، راجہ پرویز اشرف ، رانا ثنا اللہ نے شرکت کی ۔

Read Comments