حوثی باغیوں کی جانب سےسعودی عرب کے شہر ابھا کےایروپورٹ پر حملہ کردیا گیا۔حملے میں ایراپورٹ پر کھڑے آٹھ مسافرزخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے سبب ابھا ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارے میں آگ لگ گئی۔
یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔
سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عرب اتحاد کے ایئر ڈیفنس نے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ڈرون کے چند ٹکڑے ہوائی اڈے کے علاقے میں گرے۔
تاہم سعودی حکام نےکسی زخمی یا ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
سعودی عرب میں یمن کی جانب سے ڈرون حملہ، حوثی باغیوں کے حملے میں 8 افراد زخمی، سعودی حکام#AajNews #SaudiArabia pic.twitter.com/IC4DuEDQ6I
— Aaj News (@aaj_urdu) August 31, 2021