Aaj Logo

شائع 29 اگست 2021 09:52am

جوبائیڈن کا افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان

Welcome

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش اور خراسان کخلاےف ڈرون حملے جاری رہیں گے،گزشتہ رات داعش کخلا ف کارروائی آخری نہیں تھی۔

امریکی صدر نے کہا کہ کابل میں گھناؤنے حملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری رکھیں گے، جب بھی کوئی ہمارے فوجیوں پر حملے کی کوشش کرے گا ہم جواب دیں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملوں کا خطرہ بدستور موجود ہے، میرے کمانڈرز نے آگاہ کیا ہے کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملے کا امکان ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا مزیدکہنا تھا کہ خوفناک صورتحال کے باوجود شہریوں کے انخلا کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، کل ہم نے مزید 6 ہزار 800 افراد کو نکالا جس میں سیکڑوں امریکی شامل تھے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی اور میجر جنرل ولیم ٹیلر نے پریس کانفرنس کی جس میں بتایا کہ افغانستان میں ڈرون حملےمیں داعش خراسان کے 2 جنگجو مارے گئے ہیں۔

Read Comments