حکومت کی جانب سے بیرونِ ملک جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے، بوسٹر ڈوز کی فیس 1270 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جو صرف منتخب کردہ کورونا وائرس ویکسین سینٹرز میں لگائی جائے گی۔
بیرونِ ملک جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دی ہے۔ اس حوالے سے این سی او اسی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بوسٹر ڈوز لگوانے کی فیس 1270 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ فیس سرکاری بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔