شیخوپورہ:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے ملک میں جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، پاکستان میں ہر قسم کی جنگلی حیات پائی جاتی تھی اور جیسے جیسے جنگلات کم ہوتے گئے جنگلی حیات بھی معدوم ہوتی گئی۔
بدھ کے روزوزیرا عظم عمرا ن خان ایک روز ہ دورہ پر لاہور پہنچےجہاں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا ۔
لاہور آمد کے بعد نےوزیراعظم نے شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر عمران خان کو اسمارٹ جنگل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسمارٹ جنگل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ملک میں خود جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، پاکستان سے جیسے جیسے جنگلات کا خاتمہ ہواجانوربھی ناپید ہوتے چلے گئے ،عالمی حدت پاکستان کو بہت متاثر کررہی ہے، ہمارے گلیشئرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم سیوریج کا پانی دریاؤں میں ڈال رہے ہیں، لاہور میں آلودگی اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سامناہے، اس شہر کو تباہ کیا گیا، لاہور میں میٹھا پانی تھا، لوگ نلکوں سے پانی پیتے تھے، لاہور میں ماحولیاتی تبدیلی سے پانی کا لیول نیچے جا رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو سرسبز کرنے کا عزم کرنا ہے اور اپنی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا ہے،ہم نے اپنے 3 سال میں ایک ارب سے زائد پودے لگائے، ہمیں اب 10کروڑ درخت اگانے ہیں،درخت اگانے سے ماحولیات میں بہتری آئے گی، پہلی دفعہ منصوبہ بندی کرکے رکھ جھوک جنگل میں ایک کروڑ درخت لگائیں گے۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاوَن پر ہمارا مذاق اڑایا گیا، دنیا نے کورونا سے متعلق ہمارے اقدامات کو سراہا، اسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی اب سب اپنا رہے ہیں، اسمارٹ فوریسٹ کی مثال بھی پورے پاکستان میں دی جائے گی۔
وزیر اعظم کا مزیدکہنا تھا کہ ملک میں 10 ڈیمز تعمیر ہوں گے، دریائے راوی پر3 نئے بیراج بنائیں گے ،دریائے راوی پر بیراج بنانے سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی، راوی پراجیکٹ لاہور کلئےی پاکستان کلئے بہت ضروری ہے، پنجاب اسپیڈ شہباز شریف بھی اس منصوبے کو نہیں بناسکے، لوگوں نے منصوبے کخلا ف اسٹے آرڈر لے لئے، راوی پراجیکٹ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔