Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 اگست 2021 02:02pm

سوئی سدرن نے 2ہزار ملازمین فارغ کردیئے

کراچی :سوئی سدرن نے 2000 ملازمین فارغ کردیئے، حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد آرڈیننس کے تحت بحال ملازمین فوری طور پر فارغ کئے گئے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی دور کا ’’برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010‘‘ کالعدم قرار دیا تھا ،ایکٹ کے ذریعے تمام ملازمین کو دیے گئے فوائد فوری روکنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ایکٹ سے خاص طبقے کو فائدہ پہنچانا مقصود تھا، ریگولر ملازمین کی حق تلفی کی گئی۔

Read Comments