پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے بچوں کی جیلی "چلی ملی" کی کوالٹی بہتر بنانے کے بدلے شہری سے انوکھا مطالبہ کیا ہے۔
اسامہ نامی ایک شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شکایت کی تھی کہ اب چلی ملی میں اتنا جوس نہیں ہوتا جتنا پہلے ہوا کرتا تھا۔ چلی ملی ہمیشہ اتنی سوکھی اور مری ہوئی نہیں تھی، اب توچلی ملی کھاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ چلی ملی ڈرائی فروٹ کھا رہے ہوں۔
شہری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مفتاع اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں کمپنی سے کہوں گا کہ چلی ملی کو زیادہ جوس والی بنائیں مگر آپ وعدہ کریں کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیں گے۔
مفتاح اسماعیل اور صارف کے دلچسپ مکالمے کے بعد دلچسپ تبصروں کا سلسہ شروع ہوگیا ہے۔