Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 اگست 2021 10:45am

دوسرےٹیسٹ میں فواد عالم کاناقابل یقین کیچ، شائقین داد دینے پر مجبور

جمیکا:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹر فواد عالم نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر شائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا ۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 302 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا، جب چوتھے روز ٹیم کا اسکور 109 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر پہنچا تو ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین جرمین بلیک ووڈ 33 رنز اور جیسن ہولڈر صفر کے اسکور پر کریز پر موجود تھے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے بلیک ووڈ کو گیند کروائی جس پر گیند بلے کا کنارا لگ کر گلی پوزیشن کی طرف گئی اور وہاں موجود پاکستانی فیلڈر فواد عالم نے ڈائیو لگاتے ہوئے ناقابل یقین کیچ کرلیا۔

فواد عالم کے شاندار کیچ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

ایک صارف نے فواد عالم کے شاندار کیچ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اسپائیڈر مین کہہ دیا۔

واضح رہے کہ کنگسٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم نے پہلی اننگز میں کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی، وہ 124 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

فواد عالم تیز ترین 5 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے ایشین بیٹسمین بنے،انہوں نے 5 سنچریاں 22 ٹیسٹ اننگز میں مکمل کیں اور بھارت کے چیتیشور پجارا کو پیچھے چھوڑا جنہوں نے 24 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

Read Comments