راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی کی حدود میں مدرسہ کی طالبہ کے ساتھ ریپ اور تشدد کے معاملے پر سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےمقدمہ درج کرلیا۔ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم۔
راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی کی حدود میں مدرسہ کی طالبہ کا ریپ اورتشدد کےمعاملے پرملزم کی عدم گرفتاری پرسی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
طالبہ کی والدہ نے کھلی کچہری میں سی پی او محمد احسن یونس کو درخواست دی جس پر فوری طور پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔متاثرہ طالبہ کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔