سپریم کورٹ کے حکم پر17وفاقی اداروں میں صدارتی آرڈیننس کے تحت بحال ہونے والے ملازمین کی برطرفی کےلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔عدالتی حکم پر سب سے پہلے انٹیلجنس بیورو کے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت کردی گئی۔
17اگست کو سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں صدارتی آرڈیننس کے تحت 71 وفاقی اداروں میں ملازمتوں پر بحال کئے جانے والے تمام ملازمین کو فوری ملازمتوں سے برطرف کیا جائے۔
20 اگست کو انٹیلجنس بیورو نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ایسے تمام ملازمین کی تنخواہیں 17 اگست سے روکنے کی ہدایت کردی ہے۔
حکم نامہ ڈائریکٹر جنرل آئی بی کی ہدایت جاری کیا گیا ہے۔