اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیپٹن کاشف کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلوچستان گجک میں آئی ای ڈی دھماکہ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 22, 2021
گچک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشت گرد حملے کی مذمت
دہشت گردی واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی اطلاع پردکھ کا اظہار
زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا۔1/2
اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا ءفرمائے ،دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے او رہم دہشتگردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔
اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 22, 2021
دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
دہشتگردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔ان کو شکست فاش دینگے۔ 2/2
وزیرداخلہ نے اپنے پیغام میں دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے دہشتگردوں کو شکست فاش دینے کے عزم کا اظہا ر بھی کیا۔