Aaj Logo

شائع 21 اگست 2021 09:30pm

افغانستان سے امریکی انخلاء، افغان اتحادیوں کو چھوڑے جانے کی صورت میں جو بائیڈن کے محاسبے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے افغانستان سے امریکی انخلاءمیں کسی امریکی یا افغان اتحادی کےپیچھے چھوڑے جانے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کے محاسبے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر گراہم نے کہا امریکا کا فرض تھا کہ ہر امریکی شہری کو وہاں سے نکالے اور افغان مترجم اور ٹھیکیدار جنہوں نے امریکیوں کی مدد کی،ان کو نکالنا امریکا کی اخلاقی ذمہ داری تھی۔

جمعےکو فاکس اینڈ فرینڈز سے گفتگو کرتے ہوئے رپبلکن سینیٹر نےکہااگر ہم نے ایک امریکی بھی پیچھے چھوڑایا ان تمام افغانوں کو نہ لیا جنہوں نےہماری مدد کےلئے قدم آگے بڑھائےتو میری نظر میں جو بائیڈن بڑے جرم کے مرتکب ہوں گےاور ان کا محاسبہ ہونا چاہیئے۔

افغانستان سے 20 برس بعد افراتفریح میں امریکی انخلاء کو انسانی بحران قراردیا جارہا ہے۔

سینیٹر گراہم نے مزید کہا فرانسیسی اور برطانوی حکومتوں نے اپنے تمام شہریوں اور اتحادیوں کو افغانستان سے نکالنے کا عہد کیا تھا۔

Read Comments