سندھ حکومت نے تمام جامعات مزید ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت نے گزشتہ روز ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آج تمام جامعات بھی ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزیرجامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے، طالبعلم اور اساتذہ 30 اگست سے پہلے کورونا ویکسینیشن کروالیں۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں مزید ایک ہفتے تک تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اسکولز نہیں کھول سکتے، 30 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔