اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے راشد منہاس نے وطن پر جان نچھاور کر کے وفا شعاری کی تاریخ رقم کی ہے،قوم ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر پیغام@fawadchaudhry pic.twitter.com/64PLwvjwTu
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 20, 2021
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ راشد منہاس شہید نے جواں عمری میں ہی وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے اپنے لہو سے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی روشن تاریخ رقم کی ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ قوم ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ہمیں شہیدوں پرفخر ہے جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے،شیخ رشید
دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پراپنے پیغام میں کہاکہ ہمیں اپنے تمام شہیدوں پرفخر ہے جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے،نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم کا سلام ہے۔
راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر پیغام
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 20, 2021
“شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے”
راشد منہاس نے کم عمری میں ہی اپنی جان دیکر بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی۔
نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم کا سلام۔1/2
شیخ رشید نے کہا کہ راشد منہاس نے کم عمری میں ہی اپنی جان دےکر بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
ہمیں اپنے تمام شہیدوں پر فخر ہے کہ جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔2/2
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 20, 2021