گریٹر اقبال پارک لاہور میں خاتون کے ساتھ دست درازی کے معاملے میں پولیس کے ناکامی کی تحقیقات کیلئے آئی جی پنجاب نے انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے متاثرہ لڑکی سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں پولیس کے کردار کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی سردار علی خان کو انکوائری بورڈ کا سربراہ جبکہ ڈی آئی جی یوسف ملک اور ایس ایس پی اطہر اسماعیل انکوائری بورڈ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
انکوائری کے ٹی او آرز کے مطابق تین پہلووں پر تفیش ہوں گی۔ جشن آزادی کے دن سکیورٹی تعینات ہونے کے باوجود واقعہ کیسے پیش آیا، پولیس
سکیورٹی اس واقعہ میں ذمہ داری کیوں نبھا نہ سکی، اور ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر سے کیوں کی گئی۔
کمیٹی بورڈ تفتیش کے بعد 22 اگست تک ذمہ دران تعین اور ان کیلئے سزا تجویز کرے گی۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم سے ملاقات کی اور انہیں فوری انصاف کی یقین دہانی کروائی۔