افغانستان کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور قائدین کاوفد کابل سے پاکستان پہنچ گیا۔کابل میں تعینات پاکستانی سفیرمنصور احمد خان اور افغانستان کےلے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے وفد کا استقبال کیا۔
اسلام آباد پہنچنے والا وفد غیر پشتون سیاسی رہنماوں پرمشتمل ہے۔مختلف جماعتوں کے سربراہان اور قائدین کا وفد کی تعداد 30سے زائدہے۔
افغان وفد تین دن تک پاکستانی قیادت سے بات چیت میں مصروف رہےگا۔افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورت حال پرمشاورت ہو گی۔
وفد کی آمد کامقصد افغانستان میں مفاہمتی عمل اور تمام فریقین کےلئے قابل قبول سیاسی حل تلاش کرنے کی کوششیں کرنا ہے۔
افغان وفد میں شامل رہنماؤں میں سابق اول نائب صدر محمد یونس قانونی،محمد کریم خلیلی،سربراہ حزب وحدت اسلامی احمد ضیا مسعود،سابق اول نائب صدرمحمد محقق، سربراہ جذب وحدت مردم افغانستان و سلامتی مشیر صدر اشرف غنی اورسربراہ پسوند ملی احمد ولی مسعود،چیرمین مسعود فاونڈیشن خالد نور،صلاح الدین ربانی سابق وزیرخارجہ اور اسپیکر ویلیسی جرگہ شامل ہیں۔