ملک میں کورونا کے وار تیز ہوتے جارہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 64 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4856 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,080,360 ہوگئی ہے، جن میں سے 972,098 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔