حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان 900 میگاواٹ کے تیسرے بن قاسم پاور پلانٹ کو گیس سپلائی کا معائدہ طے پا گیا۔
معاہدے پر سی ای او پاکستان ایل این جی لیمٹید مسعود نبی اور سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے دستخط کیے۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی۔
معاہدے کے تحت سرکاری کمپنی کے الیکٹرک کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس یومیہ سپلائی کرے گی۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دونوں کمپنیوں کو گیس فروخت اور خریداری معاہدے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔