چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت غیر مستحکم ہے کسی بھی وقت انتخابات ہوسکتے ہیں۔
کراچی میں وائی ایم سی اے گرانڈ کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھاوفاقی حکومت صرف کراچی کو تکلیف دے سکتی ہے۔ ایک سال گزر گیا،11سو ارب میں سے ایک روپیہ نہیں لگا۔
بلاول بھٹو نے کہاجب تک وزیر اعظم اپنی پالیسی پر نظرثانی نہیں کرتے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ دہشتگردوں کےخلاف نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔اپوزیشن جماعتیں اگر سنجیدہ کوشش کریں تو حکومت کا خاتمہ ممکن ہے۔
بلاول بھٹو نے اپوزیشن جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفاد کی بجائے اصولوں کی سیاست کرنا ہوگی۔جلد بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نےماضی میں کبھی اشاروں پر چلی ہے اور ناہی آئندہ کبھی ایسا ہوگا مگرآنے والی حکومت پیپلز پارٹی کہ ہےجو عوامی مسائل حل کرے گی۔